Jump to content

logo


your security

Your security

آپ کی حفاظت

ہمارے ملازم کی شناخت۔

ہم آپ کی ذاتی حفاظت کا بھرپور خیال کرتے ہيں۔ ہم اپنے عملے کے تمام ارکان کو ایک شناختی کارڈ جاری کرتے ہيں، اور ہمارے ٹھیکیداروں کے پاس بھی ایک شناختی کارڈ ہوگا جس سے یہ پتہ چلے گا کہ وہ کس کمپنی کے لئے کام کر رہے ہيں۔ اس کا مقصد جعلی کالر کے خطرے کو کم کرنا ہے جو آپ کے گھر تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سینٹرل نیٹ ورک سے تعلق کا جھوٹا دعوی کرتے ہيں۔

شناختی کارڈ پر سینٹرل نیٹ ورک کے ملازم کا نام اور اختتامی تاریخ رقم ہو گی، ان کی رنگین تصویریں چسپاں ہوں گی، اور زیادہ اہم یہ ہے کہ اس پر ایک مفت ٹیلیفون نمبر درج ہوگا جس پر آپ ان کی شناخت پر شبہ ہونے کی صورت میں کال کرسکتے ہيں۔ یہ مفت نمبر ہے 0800 051 5686۔

اس بات کی تصدیق کیسے کی جائے کہ آپ کے دروازے پر کال کرنے والا شخص اصلی ہے۔

ہمارے عملے کو اپنی شناخت کی تصدیق کرکے خوشی ہوگی اور جہاں ممکن ہوا، وہ ایسا لباس پہنیں گے جس سے سینٹرل نیٹ ورک کے ساتھ ان کے تعلق کا علم ہو سکے گا۔ ہمارے ٹھیکیدار بھی ایسے کپڑے پہنیں گے جن سے یہ ظاہر ہوگا کہ وہ کس کمپنی کے لئے کام کرتے ہیں۔ ہماری تمام گاڑیوں پر سینٹرل نیٹ ورک لکھا ہوگا اور عام طور پر ہمارے ٹھیکیداروں کی گاڑیوں پر "سینٹرل نیٹ ورک کی طرف سے سرگرم عمل" کی علامت لکھی ہوگی۔

جب آپ ہمارے عملے کے کسی رکن کے لئے اپنا دروازہ کھولیں گے تو وہ اپنا تعارف کرائے گا، آپ کو اپنا شناختی کارڈ دکھائے گا اور اپنی ملاقات کا مقصد بیان کرے گا۔

اگر آپ کو اس متعلق شبہ ہے کہ کیا واقعی وہ اصلی ہیں، تو برائے مہربانی ملاقاتی کے شناختی کارڈ کی جانچ کریں:

·     کیا آپ کے پاس آئے شخص کی تصویر اس کے شناختی کارڈ پر لگی ہے؟

·     کیا کارڈ کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے؟

·     کارڈ کی تاریخ گزری تو نہیں ہے؟

·     کیا شنختی کارڈ پر بنا لوگو کپڑے اور/یا گاڑی پر بنے لوگو سے مماثلت رکھتا ہے؟

اگر آپ کو ملازم کی شناخت کے بارے میں تشویش ہے تو کارڈ کی پشت پر موجود شناخت کی تصدیق کے مفت ٹیلیفون نمبر پر کال کریں۔ یہ نمبر ہے 0800 051 5686۔ آپ کے کال کرنے کے دوران ہمارا ملازم بخوشی باہر انتظار کرے گا۔ کال کرنے کے دوران کبھی بھی اپنا دروازہ مقفل کرنا نہ بھولیں۔

ہم اپنا ڈیٹابیس چیک کرکے کارڈ پر ظاہر کردہ ملازم کی شناخت کی تصدیق کریں گے۔
 
کبھی بھی صحیح شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو اپنے گھر میں داخل نہ ہونے دیں۔

 


Back to top