Jump to content

logo


distribution_trench

Central Networks

تقسیم

سینٹرل نیٹ ورکرز نام کے تحت، ہم متحدہ مملکت میں دوسری سب سے بڑی تقسیمی نیٹ ورک کے مالک ہیں اور اسے چلاتے بھی خود ہیں، اور وسطی انگلینڈ میں 133,000 کلومیٹر کے زیر زمین اور بالائی تار کے ذریعہ اور 97,000 ذیلی اسٹیشن کی مدد سے 4.9 ملین صارفین کو قابل بھروسہ سپلائی فراہم کرتے ہيں۔

سینٹرل نیٹ ورک شمال میں پیک ڈسٹرکٹ سے جنوب میں برسٹل کے دور افتادہ علاقے تک، اور مغرب میں ویلش بارڈرز سے مشرق میں لنکولنشائر تک کے خطے کا احاطہ کرتا ہے۔

سرمایہ کاری

ہمارے نیٹ ورک میں پرانے املاک کی جگہ لینے کے لئے ایک پانچ سالہ، £1.2bn کی سرمایہ کاری پر کام چل رہا ہے اور یہ ہمارے صارفین کو بہتر اور زیادہ بھروسہ مند بجلی کی سپلائی فراہم کرے گی۔

تخلیقی تحریک کی طاقت

ہمیں اپنی سرمایہ کاری کے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مزید 600 انجینئر کی ضرورت ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے متعدد تخلیقی قدم اٹھا رہے ہيں کہ ہم نے صحیح لوگوں کو کام پر لگایا ہے۔

ہماری کامیاب اور نمو پذیر ترقی یافتہ کارآموزی کی اسکیم کی تائید برمنگھم میں ہمارے متخصص تدریبی مرکز کے ذریعہ کی جاتی ہے، اور ہمارا اسکولوں کی شمولیت سے متعلق رہنما پروگرام – پلگ ان 2 انجینئرنگ – زیر عمل آچکا ہے اور اسے پورے وسطی انگیلنڈ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔ ہم پاور اکیڈمی کے ساتھ بھی شریک ہیں – جو کہ دوران تعلیم یونیورسٹی کے طلباء کی مدد کے لئے، ایک صنعتی تعلیمی اسکیم ہے۔

تحقیق اور تکمیل

سینٹرل نیٹ ورک تحقیق اور تکمیل (R+D) کی ایسی پیش قدمی کا پابند ہے جس سے ہمارے صارفین، بجلی کی صنعت اور حصہ داروں کو فائدہ پہنچے گا۔   R+D تک ہماری رسائی کا مقصد ایسی ترقی پذیر تکنیک اور مواقع کی شناخت کرنا ہے جن سے ہمارے کاموں کی لیاقت بڑھ سکے، مجموعی حفاظت کو تقویت ملے اور ایک ایسا قابل بھروسہ نیٹ ورک فراہم ہوسکے جو اعلی نوعیت کی سپلائی بہم پہنچائے۔

 


Back to top